ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی سی بی کا دورہ آسٹریلیا کیلیے ٹیم مینجمنٹ، کوچنگ اسٹاف کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی کا دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر ہوں گے، محمد حفیظ ڈائریکٹر ہوں گے۔

ایڈم ہولیوک بیٹنگ کوچ، سائمن گرانٹ ہیلمٹ ہائی پرفارمنس کوچ ہوں گے۔

- Advertisement -

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر گل فاسٹ بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق عبدالمجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے، منصور رانا کو اسسٹنٹ ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے، شاہد اسلم اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ، ڈریکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہوں گے۔

کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، طلحہ اعجاز ٹیم انالسٹ ہوں گے، لیفٹیننٹ کرنل (ر) اختر حسین ٹیم سیکیورٹی منیجر، رضا راشد کیچلو میڈیا منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔

عمار احسن ویڈیو گرافر، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر، ملنگ علی ٹیم میسیور ہوں گے۔

واضح رہے کہ پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 14 سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک ملیبرن میں منعقد ہوگا، سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں