تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز سینڑل کنڑیکٹ برائے دو ہزار اکیس۔ بائیس کا اعلان کردیا ہے، پی ایس ایل سکس میں شاندار کارکردگی کے باعث شاہنواز ڈاہانی کو سینٹرل کنڑیکٹ میں جگہ مل گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوار آمدنی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اور تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسرشاہ کٹیگری بی میں شامل کئے گئے ہیں۔

اسی طرح عابد علی، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اور سرفراز احمد کٹیگری سی میں شامل جب کہ عمران بٹ، شاہنواز ڈاہانی اورعثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کٹیگری اے کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اور کسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا، کٹیگری بی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ جبکہ کٹیگری بی میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصداور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح کٹیگری سی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد، سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے ایمرجنگ کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں 15 فیصد کیا ہے، اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -