12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی سی بی کا مزید 11 ویمن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کانٹریکٹس دینے کافیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مزید 11 خواتین کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کانٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ڈومیسٹک کانٹریکٹ حاصل کرنے والی ویمن کرکٹرز کی تعداد 80 ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 11 ویمن کرکٹرز میں انڈر 19 کی 10 اور 1 ایمرجنگ کرکٹر شامل ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ انڈر 19 کرکٹرز میں سے ڈومیسٹک کانٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب مریدکے میں ہونے والے ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کانٹریکٹ دیے گئے ہیں ان میں کائنات ایمان، میمونہ خالد، مبین احمد، مقدّس بخاری، مسکان عابد، اقصیٰ یوسف، عریشہ انصاری، حمیرا غلام حسین، صبا شیر، سمیعہ افسر، اور شمیر راجپوت شامل ہیں۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے پاکستان میں ویمنز کرکٹ کو فروغ ملے گا۔مزید ویمن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کانٹریکٹ دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، ان کرکٹرز نے حال ہی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔

وسیم اور گمبھیر کا بابر کو پی ایس ایل کی کپتانی نہ کرنے کا مشورہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیویز نے اپنے نام کیا لیکن سیریز دو ایک سے پاکستان ویمن ٹیم نے جیت لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں