اشتہار

پیمرا کی جانب سے میڈیا پر انتخابات سے متعلق سروے نشر کرنے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے میڈیا پر انتخابات سے متعلق سروے نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ، جسے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے میڈیا پر انتخابات سے متعلق سروے نشر کرنے پر پابندی کردی گئی۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیمرا کی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا کے مطابق انتخابی سروے نتائج نشر کرنے سے ووٹرز پر اثر پڑے گا، پیمرا کی جانب سے ایسی پابندی کو مسترد کرتے ہیں۔

- Advertisement -

سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے ارشدانصاری کا کہنا تھا کہ پیمرا کا اقدام آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر قدغن ہے، پیمراعائد پابندی فوری واپس لے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے کہا کہ پول سرویز ماضی میں بھی معمول کے مطابق نشر ہوتے رہے اوردنیا بھر میں انتخابی سرویز نشر کرنا جرنلزم پریکٹس میں شامل ہے۔

پی ایف یوجے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پیمرا کا وضع کردہ ضابطہ اخلاق یکطرفہ ہے، الیکشن کمیشن میڈیاسےمتعلق اسٹیک ہولڈرزکو شامل کرکے ضابطہ اخلاق جاری کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں