12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

عوام خبردار! سعودی عرب میں انتباہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ نہ اختیار کیا گیا تو ایک ہزار ریال کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا ضوابط پر عمل کرنا ہرایک کی ذمہ داری ہے، اصولوں کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ سعودی عرب میں مالز، دفاتر اور ایسے مقامات جہاں داخل ہونے کے لیے جسمانی درجہ حرارت چیک کرانے کے اصول کی خلاف ورزی کرنے والے کو بھی ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

- Advertisement -

جبکہ مذکورہ قانون کی متعدد بار خلاف ورزی پرجرمانہ ایک لاکھ ریال تک کیا جاسکتا ہے۔

سعودی عرب میں وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوط رکھنے کےلیے حفاظتی ضوابط جاری کیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا ہرایک کےلیے لازمی ہے۔

واضح رہے کہ مملکت کی مارکیٹوں اوراداروں میں داخل ہونے سے قبل وہاں موجود اہلکار کو ’توکلنا‘ ایپ پراسٹیٹس چیک کرانا ضروری ہے۔

قانون کے مطابق وہی افراد مالز یا اداروں میں داخل ہوسکتے ہیں جنہوں نے ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہواور توکلنا پر ان کا اسٹیٹس ’امیون‘ کا ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں