تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت: گھر سے کام کرنے والے ملازمین ہر گھنٹے بعد سیلفی بھیجنے کے پابند

نئی دہلی: بھارت کی ریاستی حکومت نے گھر بیٹھ کر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ہر گھنٹے بعد سیلفی بھیجنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کی حکومت نے قرنطینہ میں رہ کر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو پابند کیا ہے کہ وہ ہر ایک گھنٹے کے بعد اپنی سیلفی بھیجیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ گھر بیٹھ کر وہ کیا کررہےہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملازمین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم نے قانون کی خلاف ورزی کی یا ہدایت کو نظرانداز کیا تو اُسے حراست میں لے کر سرکاری قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: گھر سے بیٹھ کر دفتر کا کام کیسے کیا جائے؟ پانچ مفید مشورے

ڈاکٹر سدھار کا کہنا تھا کہ ’اس اقدام کا مقصد ملازمین کو پابند کرنا ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر بھی سرکاری امور انجام دیں اور ہر گھنٹے بعد اپنی تصاویر حکومت کو موبائل ایپ کے ذریعے ارسال کریں، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کو سرکار کے زیر اتنظام قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد رات 10 سے صبح 7 بجے تک ہر گھنٹے اپنے سیلفی پلے اسٹور پر موجود ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اس کے ذریعے بھیجیں گے جسے حکومتی ٹیم دیکھے گی اور یہی اُن کی حاضری کا سسٹم بھی ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست میں یہ قانون اُس وقت لاگو کیا گیا کہ جب قرنطینہ میں رہنے والے 10 افراد گھروں سے فرار ہوئے اور پھر پولیس نے انہیں آبائی علاقوں سے حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا لاک ڈاؤن، ڈبل سواری پر گھومنے کے لیے لڑکی بننے والا نوجوان پکڑا گیا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹکا میں اب تک 43 ہزار افراد کو قرنطینہ مین رکھا گیا جن میں سے 30 ہزار چودہ روز کی مدت پوری کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -