تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ملتانی مٹی کے کرشماتی فائدے

ہر گھر میں دادی اور نانی جلد اور بالوں کی صحت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ملتانی مٹی، جسے فلرز ارتھ بھی کہا جاتا ہے، کا استعمال کرنے کی نصیحت دیتی ہیں، فلرز ارتھ کو آسان زبان میں ملتانی مٹی کہا جاتا ہے۔

ملتانی مٹی جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، جلد کے تمام مسائل کا علاج اس کے پاس ہے، یہ نہ صرف جلد کی رنگت کو نکھارتی ہے بلکہ جلد کے بہت سے مسائل جیسے خارش، جلن سے بھی راحت پہنچاتی ہے۔ زراعت میں بھی ملتانی مٹی کی اہمیت و افادیت کو تسلیم کیا گیا ہے کیونکہ یہ وہ دوا ہے جو خوبصورتی بڑھانے والی خصوصیات سے مالا مال ہے۔

ملتانی مٹی کے جلد پر فوائد

موجودہ دور میں آلودگی، کاسمیٹک پروڈکٹ اور غیر صحت مند طرز زندگی کی باعث ہر شخص دانے، مہاسے، خشک جلد، خشک بال، خشکی جیسے جلد اور بال سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کررہا ہے ، ہم اپنی جلد کو نکھارنے اور بے داغ بنانے کے لیے ہزار روپے خرچ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس کے نتائج بھی زیادہ دیرپا ثابت نہیں ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں آزمودہ گھریلو نسخے پر بھروسہ کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔

ملتانی مٹی کو جلد کو چمکدار اور نکھارنے کے لیے جانا جاتا ہے، یہ دانے، داغ، مہاسوں اور سورج کی تپش کی وجہ سے کالی پڑنے والی جلد جیسے مسائل سے بھی نجات دلانے میں مدد کرتی ہے۔ اس میں میگنیشیم، کوارٹز، سیلیکا، آئرن، کیلشیم، کیلسائٹ جیسے معدنیات پائے جاتے ہیں۔

ملتانی مٹی کے روزانہ کے استعمال سے جلد سورج کی مضر شعاعوں کے سبب جھلسنے کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔

ملتانی مٹی کا لیپ لگانے سے جلد میں موجود گندگی دور ہوجاتی ہے، یہ جھریوں کا بھی صفایا کرتی ہے، چونکہ یہ جراثیم کش خصوصیات کی حامل ہوتی ہے، اس لیے یہ جلد کو الرجی سے محفوظ رکھنے میں بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ اس کا استعمال زخموں پر بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ملتانی مٹی کا پیسٹ میٹابولزم کو بہتر بناکر جسم میں خون کی گردش کو بھی بہتر بناتا ہے، چونکہ اسے لگانے پر جلد کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے، اس لیے اگر اسے چہرے پر لگایا جائے تو یہ سوجن میں آرام دیتی ہے، ملتانی مٹی مردہ خلیوں کو ہٹانے میں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

بالوں کے لیے ملتانی مٹی کے فوائد

قدیم زمانے میں شیمپو جیسی کوئی چیز موجود نہیں تھی، تب لوگ اپنے بال ملتانی مٹی سے دھوتے تھے،ملتانی مٹی کا ہیئر پیک بالوں سے جوؤں کو دور کرتا ہے اور ساتھ میں دو منہ بالوں کے لیے بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔ یہاں کچھ اور طریقے ہیں جن سے ملتانی مٹی کی مدد سے بالوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

خشکی کی صورت میں ملتانی مٹھی کو میتھی کے بیجوں اور لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر بالوں پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد دھو لیں، اگر چاہیں تو اس کے بعد شیمپو کرسکتے ہیں اور پھر کنڈیشنر لگا سکتے ہیں۔

اگر بالوں میں خشکی کا مسئلہ ہے تو ملتانی مٹی میں دہی ملا کر بالوں پر لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔

بے جان بالوں کے لیے ملتانی مٹھی میں تل کا تیل اور تھوڑا سا دہی ملا کر اس پیک کو بالوں پر لگائیں۔

بال ٹوٹنے کی صورت میں ملتانی مٹی ہیئر پیک کا استعمال بال کو ٹوٹنے سے روکتا ہے اور بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

اگر آپ کی بالوں کی جڑیں بہت آئلی ہے تو ملتانی مٹی میں لیموں کا رس ملا کر لگائیں، یہ آپ کو چپچپا اور چکنے بالوں سے چھٹکارا دلانے میں مدد دے گا۔

Comments

- Advertisement -