اشتہار

کراچی میں بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والاگروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کروارداتیں کرنے والاگروہ گرفتار ہوگیا، اسنیپ چیکنگ میں بچے کی وجہ سے پولیس نہیں روکتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم نے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف کیا کہ بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کیا کرتے تھے۔

گرفتار ملزم نے بتایا کہ 3 سالہ بچے کو موٹر سائیکل میں ساتھ بٹھا کر وارداتیں کرتا تھا، اسنیپ چیکنگ میں ساتھ بچہ ہونے کی وجہ سے پولیس نہیں روکتی تھی۔

- Advertisement -

ملزم کی شناخت کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مختلف علاقوں سے جو موبائل فون چھینے تھے انھیں بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں