پشاور : صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور پر نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم سے ناکارہ بنادیا گیا ہے.
تفصیلات کےمطابق پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور پر بم ڈسپوزل یونٹ نے بم حفاظتی تدابیر کے بغیر ناکارہ بنایا ،اس دوران فلائی اوور ٹریفک کے لیے تقریباً 2گھنٹے بند رہا.
پشاور کے مفتی محمود فلائی اوور پر دستی بم نامعلوم افراد نے پھینکا تھا.پولیس کے مطابق دستی بم کا فیوز ہٹا کر اس میں لکڑی کا ٹکڑا لگایا گیا تھا جو کہ معمولی جنبش پر پھٹ سکتا تھا.
پولیس نے بم ملنے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا،جس نے بم کو ناکارہ بنادیا،بم ڈی فیوزکرتے ہوئے ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے تھے جو کہ حادثے کا سبب بن سکتا تھا.
سیکورٹی حکام کا کہنا ہے خیبرپختونخواہ اسمبلی اور دیگر اہم عمارتوں کے قریب دھماکےکا مقصد خوف ہراس پھیلانا تھا.
بارودی سرنگیں ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے اہلکار ہلاک
واضح رہے کہ 17 اگست کو بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں دو بارودی سرنگوں کو ناکارہ بناتے ہوئے بی ڈی ایس کا ایک اہلکار بم کو ناکارہ بنانے جاں بحق ہو گیاتھا.