23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

شہباز شریف سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاق نے شہباز شریف سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے متعلق ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں کل دائر کرے گی۔

اے آر وائی نیوز نے وفاقی حکومت کی درخواست کا متن حاصل کر لیا، یہ پٹیشن 1973 کے آئین کے آرٹیکل 185 تھری کے تحت دائر کی جائے گی، جس میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ معزز فاضل جج متعلقہ محکمے کو بغیر نوٹس کیسے فیصلہ دے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

پٹیشن میں سوال اٹھائے گئے ہیں کہ کیا معزز فاضل جج بغیر نوٹس مدعا علیہ کو باہر جانے کی اجازت دے سکتے ہیں؟ متنازع سوالات ہوں تو کیا ملزم کی درخواست کو معزز سنگل جج کے ذریعے منظور کیا جا سکتا ہے؟

پٹیشن کے مطابق جب کسی فرد کو اربوں کی کرپشن کے متعدد مقدمات میں کریمنل ٹرائل کا سامنا ہو، تو ٹرائل کورٹس سے پیشگی اجازت یا بغیر اطلاع ملک چھوڑنے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست کچھ روز قبل ہائی کورٹ کے فاضل ججز نے خارج کی، کیا درخواست پر کسی مجاز میڈیکل بورڈ کی بغیر تصدیق اجازت دی جا سکتی ہے؟

پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے 7 مئی 2021 کے حکم کو معطل کیا جائے، اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی اجازت دی جائے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں