نئی دہلی : بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جنگ کو ہوا دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے نےاقوام متحدہ سے پرینکا چوپڑاکوگڈ ول ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹانے کامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امن کی سفیر ہوتے ہوئے جنگ کی حمایت کرنے والی بھارتی ادکاری پریانکا چوپڑا نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران انڈین آرمڈ فورسز کے ہیش ٹیگ کیساتھ ٹویٹ کیا’جے ہند‘۔
Jai Hind #IndianArmedForces 🇮🇳 🙏🏽
— PRIYANKA (@priyankachopra) February 26, 2019
جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سےاداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ایک صارف نے لکھا جو سلیبریٹیز جنگ کے شعلوں کو ہوا دیں، انھیں کسی فورم ہر انسانی حقوق کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔
پاکستان کی اداکارہ آرمینہ نےکہا کہ کیا آپ یونیسیف کی گڈ ول ایمبیسیڈر نہیں ہیں؟
WHAT?!!! But aren’t you supposed to be a Good Will ambassador for @UNICEF? Screen shot this everyone and next time she speaks up for peace and goodwill. Let’s remind her of this hypocrisy. https://t.co/Jew88bMtYv
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) February 26, 2019
سوشل میڈیا پر پریانکاچوپڑا کو اس عہدے سے ہٹانے کے لیے ’پٹیشن‘ پر تیس ہزار سے زائد لوگ دستخط کر چکے ہیں۔
یاد رہے دسمبر 2016 میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی کا سفیر مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے جنگ ذدہ علاقوں اور میانمار ، اردن میں مہاجرین کیمپوں کا دورہ کر چکی ہے۔