19.6 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو ماہانہ کتنا نقصان ہوتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو ماہانہ 10 ارب روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری پیٹرولیم کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 3.56 کروڑ ڈالر کی تیل مصںوعات اسمگل ہوکر آرہی ہے۔

ایڈوائزری کمیٹی نے معاشی نقصان اور آئل انڈسٹری کو درپیش خطرات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

پیٹرولیم ڈیلرز نے اسمگلنگ کے باعث تیل مصںوعات کی قانونی فروخت میں 50 فیصد کمی کا دعویٰ کیا ہے، پی پی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ماہانہ 4 کروڑ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل اسمگل ہوکر ملک میں آرہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں