بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

’کینیڈا: یہودی کمیونٹی سینٹر پر پیٹرول بم حملہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہودی کمیونٹی سینٹر پر حملے کے وقت عمارت میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ حملہ آور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے مونٹریال میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر پیٹرول بم سے کئے جانے والے حملے کو گھناؤنا اور نفرت انگیز قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست ورمونٹ میں مسلح انتہاپسند ملزم نے تین فلسطینی طالب علموں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔

امریکی پولیس کے مطابق مبینہ طور پر نفرت انگیزی کی بنیاد پر برلنگٹن میں یونیورسٹی آف ورمونٹ کے قریب گلی میں ایک مسلح شخص نے تین فلسطینی طالب علموں پر شدید فائرنگ کی، جس کے باعث تینوں طالب شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کا مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ 2فلسطینی طالب علم اپنے تیسرے دوست کے گھر چھٹی منانے کیلئے آئے ہوئے تھے، ملزم طالب علموں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

اسرائیلی فوج کا ترک ٹی وی ٹی آر ٹی کی میڈیا ٹیم پر حملہ

فائرنگ کی زد میں آنے والے تینوں فلسطینی طالب علموں کی عمر 20 سال کے لگ بھگ بتائی جارہی ہیں، جبکہ ان میں سے دو امریکی شہری اور ایک قانونی طور پر امریکا میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہے۔ تینوں طالب علموں نے حملے کے وقت ویسٹرن کپڑوں کے اوپر فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں