تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فلپائن، لاک ڈاؤن : پانی کی بوتل شہری کی موت کا سبب کیسے بن گئی ؟

منیلا : کورونا وائرس دنیا میں اب تک لاکھوں جانیں لے چکا ہے، فلپائن میں کورونا قوانین توڑنے والا شہری پولیس کی سزا کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے شہر منیلا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سد باب کیلئے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں پولیس اہلکار لوگوں کو ایس او پیز اور قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر ہی ازخود سزائیں دے رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ایک ایسا ہی واقعہ فلپائن میں پیش آیا جہاں ضرورت کے تحت گھر سے نکلنے پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی سزا نوجوان کو موت میں منہ میں لے گئی۔

لاک ڈاؤن کے دوران رات کے وقت ایک28سالہ شہری پانی کی بوتل لینے کے لیے گھر سے نکلا، نوجوان اپنے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر تھا کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکار پہنچ گئے۔

پولیس اہلکاروں نے ضرورت کے تحت گھر سے نکلنے والے نوجوان کی ایک نہ سنی اور لاک ڈاؤن توڑنے کی وجہ سے اسے موقع پر ہی سزا سنا دی ۔

پولیس نے شہری سے 300 اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے جس سے شہری مشقت برداشت نہ کرسکا اور دل پر دباؤ پڑنے سے چل بسا۔

فلپائن کی حکومت نے دارالحکومت اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد قومی لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کی ہے۔

فلپائن میں 13،425 اموات کے ساتھ 795،000 سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو انڈونیشیا کے بعد جنوب مشرقی ایشیاء میں سب سے زیادہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -