تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ہم اپنے شہری کویت نہیں بھیجیں گے ‘ فلپائنی صدر

منیلا: فلپائن کے صدر روڈیگو دوٹیرٹے نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کو کویت نہیں بھیجیں گے اور جو وہاں فلپائنی تارکین وطن ورکرز موجود ہیں ان کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن اور کویت کے سفارتی تعلقات شدید بحران کا شکار ہیں، گذشتہ دنوں کویت کی جانب سے فلپائنی سفارت کار کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑ جائیں بعد ازاں فلپائنی دفتر خارجہ نے وضاحت بھی طلب کی تھی۔

فلپائنی صدر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کویت میں مقیم فلپائنی تارکین وطن ورکرز ملک واپس آجائیں کیوں کہ اب کویت میں فلپائنی شہری ناپسندیدہ بن گئے ہیں، ان کے ساتھ ناروا سلوک رواں رکھا جارہا ہے۔

کویت میں فلپائنی سفیر کو ملک چھوڑنے کے حکم پر دفتر خارجہ نے وضاحت طلب کر لی

انہوں نے کویت کی حکومت سے کہا کہ اگر فلپائنی شہریوں کا وجود ناقابل برداشت بن گیا ہے تو ہمیں ان کی واپسی کے لئے کام کرنے کی اجازت دیں البتہ اب ہم اپنے شہری کویت نہیں بھیجیں گے اور کویت میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو واپس لائیں گے۔

خیال رہے کہ فلپائن کے سفارتی عملے نے گھروں میں کام کرنے والی ملازماؤں کو ناروا سلوک کی اطلاعات پر ریسکیو کے نام پر کویتی حکومت کو اطلاع دیے بغیر نکالنے کی کارروائیاں کی تھیں جس پر کویت نے سفارت خانے سے شدید احتجاج کیا تاہم عملے نے باضابطہ طور پر معذرت کرلی تھی۔

کویت: حکومت کی جانب سے جارحانہ بیانات پر فلپائنی سفیر دفتر خارجہ طلب

واضح رہے کہ کویت نے ملازماؤں کو نکالنے کی کارروائیوں میں مصروف سفارتی عملے کے دو ارکان کو گرفتار بھی کیا تھا، فلپائن کے وزیر برائے امور خارجہ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایسے واقعات کا اعادہ نہیں ہوگا اور دونوں ممالک تارکین وطن کے تحفظ کے ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -