اشتہار

پی آئی اے: غیر ملکی خاتون کا پائلٹ کے کاک پٹ میں سفر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ٹوکیو سے بیجنگ جانے والی پی آئی اے  کی پرواز پی کے ایٹ فائیو ٹو کا پائلٹ غیرملکی لڑکی پر مہربان ہوگیا، مذکورہ لڑکی جہاز کے ٹیک آف سے لے کر لینڈنگ تک کاک پٹ میں رہی۔ سول ایوی ایشن نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ لاجواب سروس کے پائلٹ نے باکمال کارنامہ انجام دیتے ہوئے پی آئی اے کے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، پی کے 852 کے کپتان نے جہاز میں بیٹھی غیر ملکی خاتون کو کاک پٹ کا دورہ کرانے کے لیے مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔

ایک مسافر نے کپتان شہزاد عزیز کی ’’مہمان نوازی‘‘ کی ویڈیو بنانا چاہی تو عملے نے اس پر پردہ ڈالنے کی پوری کوشش کی۔

- Advertisement -

 

مذکورہ مسافر نے لڑکی سے انگزیری میں سوال کیا کہ وہ اندر کیوں اور کیا کرنے گئی تھیں؟ کیا پائلٹ آپ کا دوست یا رشتہ دار ہے ؟ مسافر نے لڑکی سے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ کیا آپ نے سفر انجوائے کیا، لڑکی نے کسی سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

بعد ازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی خاتون کو کاک پٹ میں بٹھانے کا سختی سے نوٹس لے کر واقعے کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے فیٖکٹ فائنڈنگ آرڈرجاری کردیئے ہیں، رپورٹ آنے اور حقائق معلوم ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔


مزید پڑھیں : پی آئی اے کا پائلٹ دوران پرواز سوگیا، کنٹرول جونیئر کے حوالے


طیاروں میں اکثر پائلٹ اپنے مہمانوں کو کاک پٹ کی سیر کراتے ہیں لیکن ٹیک آف اورلینڈنگ کے وقت ایسا کرنا سخت منع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ائیرلائن میں سینئر پائلٹ عامر ہاشمی دوران پرواز سوتے پائے گئے تھے۔ انہوں نے طیارے کا کنٹرول ٹرینی آفیسر کو تھما دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں