اشتہار

پی آئی اے کے 5 بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ، فلائٹ آپریشن متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے کے 5 بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ ہوگئے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ تین طیارے مینٹیننس اور دو انجن نہ ہونے کی وجہ سے مستقل بنیادوں پر گراؤنڈ کردیے گئے ہیں۔

پی آئی اے کے 12 بوئنگ 777 طیاروں کے فلیٹ میں 7 طیارے اڑان بھررہے ہیں، ایک بوئنگ 777 مسافر طیارہ جدہ میں خراب کھڑا ہے۔

- Advertisement -

پی آئی اے کو طیاروں کی مینٹیننس کے لیے 60 ملین ڈالر درکار ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا بتانا ہے کہ بوئنگ کمپنی پروگرام کے تحت ہر ماہ 9 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہوتے ہیں، طیاروں کے خراب ہونے کی وجہ سے سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق جدہ سے مسافروں کو سعودی وقت کے مطابق شام 6 بجے لاہور روانہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں