اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ماورا حسین کی نئی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی جم میں ٹریننگ کرتی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا اور ٹویٹر پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ جبکہ انسٹا گرام پر 44 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اداکارائیں حالیہ عرصے کے دوران اپنے آپ کو مشہور کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تازہ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ماروا حسین میں انھی میں سے ایک ہیں، جن کے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، صرف ٹویٹر پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ جبکہ انسٹا گرام پر 44 لاکھ کے قریب ہے۔

اداکارہ ماورا حسین نے انسٹا گرام پر جم میں ٹریننگ کرتی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہو گئیں، ان کے چاہنے والے حیران ہیں کہ ماروا حسین اپنی فٹنس کے لیے اتنی سخت ٹریننگ کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

To be able to Love ———- Free yourself First 🧚🏻‍♂️ #breathe #stretch #LetGo @thepilatezlab ⭐️

A post shared by MAWRA 🏆 (@mawrellous) on

تصاویر اور ویڈیوز میں ماورا حسین اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے جم میں فزیکل ٹریننگ کر رہی ہیں، جسے دیکھنے کے بعد ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

S T R E T C H ➖ @thepilatezlab #home @tuhura.athletics

A post shared by MAWRA 🏆 (@mawrellous) on

ماروا حسین کے بارے میں مشہور ہے کہ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئرز کرتی ہیں تو کچھ لوگ اصرار کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کیا یہ تصویر میک اپ والی ہے یا میک اپ کے بغیر ہے۔

خیال رہے نیو یارک میں دورے کے دوران انہوں نے چند تصاویر اپ لوڈ کیں جس میں بنا میک اپ کی تصاویر کو ان کے چاہنے والے بہت پسند کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں