خانہ کعبہ کی مختلف ادوار کی تصاویر -
The news is by your side.

Advertisement

خانہ کعبہ کی مختلف ادوار کی تصاویر

خانہ کعبہ یا بیت اللہ مسجد حرام کے وسط میں واقع ایک عمارت ہے، جو مسلمانوں کا قبلہ ہے، جس کی طرف رخ کرکے وہ عبادت کیا کرتے ہیں‌‌، خانہ کعبہ دنیا بھر کے مسلمانوں کےلئے انتہائی مقدس ،بابرکت اور اہم مقام ہے جہاں ہر سال پوری دنیا سے ہر نسل،ہر فرقے اور رنگ کے مسلمان اکٹھے ہو کر فریضہ حج ادا کرتے ہیں، کعبہ کا طواف کرتے ہیں اور اپنے گناہ معاف کرانے کے لئے اللہ تعالی کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگتے ہیں۔

ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﺎ ﻧﻘﺸﮧ حضرت ﺟﺒﺮﺍﺋﯿﻞ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﯿﺎ، ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﯽ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺳﻤﺎﻋﯿﻞ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﻣﻞ ﮐﺮ ﮐﯽ۔

ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﮨﺠﺮ ﺍﺳﻮﺩ ﻣﺸﺮﻕ ﮐﯽ ﺳﻤﺖ ﮨﮯ، ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﯽ ﺑﻠﻨﺪﯼ 54 ﻓﭧ 8 ﺍﻧﭻ ہے، ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﭘﺎﻧﭻ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﮐﮯ ﭘﺘﮭﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ، ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﻮ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 ﮨﺰﺍﺭ ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﻋﺮﺻﮧ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔

ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﮯ ﻏﻼﻑ ﮐﯽ ﻟﻤﺒﺎﺋﯽ 54 ﻣﯿﭩﺮ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﮯ ﻏﻼﻑ کی تیاری میں ﺳﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﺎ ﻏﻼﻑ ﭘﻮﺭﮮ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﯽ ﭼﮭﺖ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﻻ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﺎ،ﺍﺱ ﻧﺌﮯ ﻏﻼﻑ ﮐﻮﭘﺮﺍﻧﮯ ﻏﻼﻑ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ہے، ﭘﮭﺮ ﺟﺪﯾﺪ ﻣﺸﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﻏﻼﻑ ﮐﻮ ﮐﺎﭦ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

خانہ کعبہ کی مختلف ادوار کی تصاویر :

یہ تصاویر العربیہ ویب سائٹ پر شائع کی گئی تھی.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں