جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

فلسطینی بچے کی طوطے کے ساتھ نقل مکانی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین میں بچے کی طوطے کے ساتھ نقل مکانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز اسپتال پر بمباری کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے جبکہ بمباری کے باعث لاکھوں افراد کے بے گھر ہوگئے اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

اسی دوران ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اپنے پالتو طوطے کے ساتھ نقل مکانی کررہا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو 13 سالہ عزمی دیاب کی ہے جو اپنا گھر چھوڑ کر خان یونس کے علاقے میں آئے ہیں۔

عزمی دیاب نے اپنے طوطے کو ساتھ لانے سے متعلق کہا ‘گولہ باری انسانوں اور جانوروں میں فرق نہیں کرتی، جانور بھی انسانوں کی طرح جاندار ہیں’۔

بچے نے بتایا کہ ‘جب یہ طوطا (کاکٹیل) میرے پاس آیا تو کافی چھوٹا تھا، اسے چھپانے کی غرض سے میں گھونسلہ لایا تاکہ یہ مسلسل ہونے والی شیلنگ کے نتیجے میں مر نہ جائے’ ۔

عزمی دیاب کے مطابق وہ کاکٹیل سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اسے تنہا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔
بچے نے بتایا ‘میں نے اسے پال کر بڑا کیا ہے اور اب یہ میرے ساتھ ہی رہتا ہے’۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عزمی اس وقت اپنے پالتو پرندے کے ہمراہ غزہ کے علاقے یونس خان کے ایک پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں