اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شیر شاہ گیس دھماکے میں ہلاکتوں اور عالمگیر خان کے والد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیر شاہ دھماکے پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام مییں کہا کہ شیرشاہ دھماکے میں ہلاکتوں پر افسوس ہے، میری دلی دعائیں او رتعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
عمران خان نے مزید لکھا کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی ایم این اےعالمگیرخان کے والد کی شہادت پر ردکھ ہوا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ عالمگیرخان کوصدمہ برداشت کرنےکی توفیق عطافرمائے۔
میری دعائیں اور ہمدردیاں کراچی کےشیر شاہ پراچہ چوک میں ہونےوالےدھماکوں کےمتاثرین کےلواحقین کےساتھ ہیں۔اپنےرکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کےوالد کی دھماکے کی زد میں آکر شہادت کےبارےمیں جان کر بطورِ خاص رنجیدہ ہوں۔ اللہ کریم انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور سکت عطا فرمائیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 18, 2021
یاد رہے کہ آج صبح کراچی کےعلاقےشیرشاہ کے پراچہ چوک پر نالے پربنی عمارت گیس دھماکے کی وجہ سے زمیں بوس ہوکر ملبے کا ڈھیر بن گئی، واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب تک 16 کے قریب پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: شیرشاہ دھماکے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
اس واقعے میں پی ٹی آئی ایم این اےعالمگیرخان کے والد دلاورخان ، ایک رشتہ دار اورپانچ ملازم بھی جاں بحق ہوئے۔ اہل خانہ کے مطابق دلاور خان کا اس عمارت میں شوروم تھا اور وہ واقعے کے وقت وہیں موجود تھے۔
نالے پر بنی دومنزلہ عمارت میں بینک اور دوسرے دفاتر بھی تھے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہےدھماکا نالےمیں گیس بھرنےسے ہوا ہے۔