تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاافتتاح کردیا اور کہا  کہ یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بنا سکتی سب کو کردار ادا کرنا ہے، پاکستان قدرت کا تحفہ ہے، بدقسمتی سے ہم نے اس کی خوبصورتی پرتوجہ نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں صاف اورسرسبز پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم عمران خان تقریب میں شریک ہوئے اور خطاب کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک بھرمیں جو گندگی کے مسائل ہیں، اسے ہم حل کریں گے، حکومت میں آتے ہی کہا تھا کہ ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلیں گے، مدینے کی ریاست انصافاورقانون کی بالادستی پرقائم تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں دیکھنا ہے جوآج ہم کررہے ہیں، اس کا مستقبل میں کیا اثر ہوگا، یورپی دنیا میں جائیںتو  وہاں گندگی نظرہی نہیں آتی، بھارت نے گندگی کے مسائل پر گزشتہ4 سال میں قابو پایا، بھارت کے بھی ہمارے جیسے حالات  تھے لیکن اب ہم سے  آگے نکل گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ذہن میں بٹھاچکےہیں کہ باہرکے ممالک میں صفائی اوریہاں گندگی ہے، اسلام آباد کی کچی آبادی میں گندگی دیکھیں، کورنگ نالہ سے راول ڈیم میں جانے والاپانی سیوریج لائن بن چکا ہے۔

 یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بناسکتی سب کوکرداراداکرناہے، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےفیصلہ کیا ہے کہ صاف اورسبز پاکستان مہم میں سب کوشامل کرناہے، یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بناسکتی سب کوکرداراداکرناہے، مہم میں بچے،بوڑھےسب کوشامل ہوناہے، سب مل کرکچھ تبدیل کرسکتے ہیں اورگندگی کا خاتمہ  بھی ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا  کہ دریاؤں کی صفائی، شفاف ہوا ہم بھی حاصل کرسکتے ہیں، ہم سب مل کر ملک بھر میں پانی کے مسائل کوحل کرسکتے ہیں، مہم کے ذریعے کچرے سے بجلی بھی بنا سکتے ہیں۔

مہم کے پہلو

عمران خان کا کہنا تھا کہ صاف اورسرسبز پاکستان مہم کے4 پہلو ہیں، سب سے پہلے ہم نے مائنڈ سیٹ کرنا ہے، کچھ لوگ پوچھتے ہیں، نیا پاکستان کہاں ہے، ہمیں سب سے پہلے لوگوں کو شعور دینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اسکول سے بچوں کو تیار کرنا ہے، ان کا مائنڈ سیٹ کرنا ہے، نصاب میں ڈالیں گے کہ ملک کوصاف رکھنا کتنا ضروری ہے، کلاس ون سے کلاس5 تک اسکول سلیبس میں شامل کریں گے، اسلام آباد میں سلیبس شروع کردیا ہے، ملک بھرمیں جلد ہی شروع کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا ڈمپنگ سائٹس سے متعلق بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا، کچرے سے بجلی بناکر لوڈشیڈنگ کامسئلہ بھی حل کریں گے، صفائی سے متعلق تحصیل  کی سطح پر مقابلے کرائیں گے، ہر دو سے تین مہینے بعد صفائی سے متعلق جیتنے والی تحصیل کو انعام دیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز ملک بھر میں مہم کا باقاعدہ آغاز کررہے ہیں، ہفتے کے روز موومنٹ کا آغاز کریں گے، پورا ملک شرکت کرے گا، لوگ جب صفائی دیکھیں  گے اس مہم میں ان کی شرکت بڑھے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ صفائی مہم میں فری لانس کام کرنےوالوں سےریکارڈ لیا جائے گا، صفائی میں پیچھے رہ جانے والی تحصیل میں افسران سے پوچھا جائے گا۔ علما ئے کرام سے درخواست ہے جمعہ کی نماز میں باقاعدہ اعلانات کریں،اور عوام کو صفائی سےمتعلق فوائد سے آگاہ کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پبلک ٹوائلٹس کےمسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے، پٹرول پمپس میں ٹوائلٹس کی صفائی کی ہدایات کی گئی ہیں، ٹوائلٹس وٹس ایپ نمبردرج کریں گے کہ تصویر بھیج کر شکایت درج کرائی جاسکے ، شکایت پرفائن کیا جائے گا۔

صفائی کے اقدامات مانیٹرکرنے کے لیے لوگوں کو نوکریاں بھی دیں گے

وزیراعظم نے مزید کہا کہ صفائی کے لیے اقدامات مانیٹرکرنے کے لیے لوگوں کو نوکریاں بھی دیں گے، مہم کو شہروں سے گاؤں تک لے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماراٹارگٹ ہے5سال میں ملک بھر میں10ارب درخت لگائیں، شہروں میں درختوں لگانے سے آلودگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان قدرت کا تحفہ ہے، بدقسمتی سے ہم نے خوبصورتی پرتوجہ نہ دی، ہم نےدریاؤں کو بھی صاف کرنا ہے، مانیٹرنگ کا سسٹم بنائیں گے، یہ مہم ہمارے مستقبل کے لیے ہے اس میں سب نےشرکت کرنی ہے، آبادی کے تناظرمیں بھی ہمارے ملک میں صفائی ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -