اشتہار

‘پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک ایران امن اور استحکام سےافغانستان کا براہ راست تعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران سے ایران کے آرمی چیف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی،معاشی،توانائی میں تعاون کوبڑھانےکےعزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں اطراف کی سیکیورٹی بڑھانے اور سرحد پرمارکیٹس کےقیام کےمعاہدے پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحد امن اوردوستی کی سرحد ہے، مارکیٹوں سےخطے میں روزی روٹی میں آسانی ہوگی۔

- Advertisement -

ایرانی آرمی چیف سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر ایران کے مثبت کردار کو سراہا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاک ایران امن اور استحکام سےافغانستان کا براہ راست تعلق ہے، پاکستان پرامن افغانستان اور پائیدارمعیشت کا خواہشمند ہے، افغانستان میں عالمی برادری مثبت طورپراپنا کردارادا کرے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ افغانستان میں معاشی تباہی کو روکنے کیلئےعالمی برادری کو اقدامات کرنے چاہیے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور ایران کےدرمیان قریبی ہم آہنگی پر بھی زوردیا اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کےلیےنیک تمناؤں کا اظہارکیا، ملاقات میں وزیراعظم نےایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت کو دہرایا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں