تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پُرعزم

تربت: وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان کے پیچھے رہ جانے والے علاقوں میں تعلیم کا فقدان ہے، پسماندہ علاقوں کو ترجیح دینا چاہتے ہیں، بلوچستان کے عوام کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں ترقیاتی وسماجی بہبود کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی،وزیراعظم عمران خان نے تربت میں دارالاحساس اور وسیلہ تعلیم پروگرام کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانوں پر سرمایہ کاری نہ کرنیوالوں نے آج تک ترقی نہیں کی، انسانوں پر سرمایہ کاری کرنے کا مطلب تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، شعور اور علم انسان کو اللہ دوسری مخلوق سے مختلف کرتا ہے، اللہ نے اتنی طاقت دی انسان جو خواب دیکھتا ہے وہ پورا کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے کئی اصول نبیﷺ نے بنائے تھے ، مدینہ کی ریاست میں سب قانون کے سامنے برابر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پیچھے رہ جانیوالے علاقوں میں تعلیم کا فقدان ہے، پیچھے رہ جانیوالے علاقوں کو ترجیح دیناچاہتے ہیں، ماضی میں کبھی بھی بلوچستان کو ترجیح نہیں دی گئی ، جتنی اب دی جارہی ہے، بلوچستان کے عوام کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان میں اقدامات پر وزیراعظم نے کہا پنجاب حکومت کا بلوچ طلبہ کے وظائف میں اضافہ خوش آئند ہے، پنجاب حکومت بلوچستان آکر اسپتال بنارہی ہے ان کو داد دیتاہوں، سب کو احساس ہوناچاہیے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انسان جب تک ہار نہیں مانتا وہ کچھ بھی کرسکتا ہے ، انسان ہر برے وقت سے سیکھتا ہے یہ اللہ کی طرف سے موقع ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا یونیورسٹی کی تعلیم غلطیوں کی نشاندہی اور ٹھیک کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے، انسان پھر محنت کرتاہے تو وہ پہلے سے اوپر کی طرف جاتاہے، دنیا میں کوئی بھی شاٹ کٹ نہیں ہوتا۔

Comments

- Advertisement -