اشتہار

ہمارے منشور کا ایک اور وعدہ پورا ہوا: وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ورلڈبینک کی ای او ڈی بی رینکنگ میں تاریخی بہتری حاصل کی، ہمارے منشور کا ایک اور وعدہ پورا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائی میں پاکستان کی رینکنگ50 درجے گرگئی تھی جبکہ پاکستان اب ای او ڈی بی رینکنگ میں136سے 108پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم نے 28درجے بہتری حاصل کی ہے، اس بار ایزآف ڈوئنگ بزنس کا وعدہ پورا کرلیا، میں حکومت میں موجود تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت میں موجود لوگوں نے رینکنگ میں بہتری کے لیے سخت محنت کی، ہماری حکومت کو ابھی لمبا سفر طے کرنا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آگئی اور رپورٹ میں درجہ ایک سوآٹھ ہوگیا ، گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا۔

عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ، پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری

پاکستان ٹاپ ٹین اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہے ، گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا، درجے میں بہتری کی وجہ وفاق اور صوبوں کی جامع اصلاحات ہیں، وفاق، سندھ اور پنجاب نےنمایاں اصلاحات کی ہیں۔

انڈیکس میں پاکستان کو مجموعی طور پر اکسٹھ نمبر حاصل ہوئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان کا اسکور پچپن اعشاریہ پانچ تھا، پاکستان نے نئے بزنس کے آغاز، اقلیتی سرمایہ کاروں کے تحفظ، دوالیہ کے مسائل، کانٹریکٹس کے اطلاق، بجلی کنیکشن اور تعمیرات اجازت نامےکےحصول میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں