تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد: موجودہ سیاسی صورت حال پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے متعدد ارکان قومی اسمبلی نے آج اہم ترین ملاقات کی، ملاقات میں ارکان اسمبلی نے اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر سیاسی امور بھی زیر غور آئے۔

ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، علی زیدی ، ملک عامر ڈوگر سمیت سندھ سے ایم این اے صائمہ ندیم، ایم پی اے رابیعہ اظفر شامل تھیں۔

اس کے علاوہ نصراللہ دریشک، نجیب ہارون، محمد خان لغاری، عاصمہ قدیر اور جویریہ ظفر، زین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، ریاض فتیانہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

ملاقات میں ارکان پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ  میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہونےپر وزیراعظم کو مبارکباد دی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئےہر فورم پر آواز اٹھائی، روسی صدر پیوٹن،کینیڈین وزیراعظم نےبھی اسلاموفوبیاکیخلاف آواز اٹھائی، تاریخی اقدام پر پوری مسلم اُمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے اور ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی ہماری کامیابی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔