تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ملک کے مستقبل پانچ سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دھند ایک طرح سے انسانوں کیلئے خاموش قاتل ہے،بدقسمتی سے لاہور میں اسموگ سمیت آلودگی سب سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے جیلانی پارک میں اربن فاریسٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لاہور کی آبادی بڑھتی گئی مگر ماحولیات کا خیال نہیں رکھا گیا، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو بہت محنت کرنا پڑے گی، اس کے لئے پچاس مقامات پر اربن فاریسٹ لگانے کی سوچ اہم اور پہلا قدم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور کے لوگ چاہتے ہیں کہ شہر میں درخت لگیں ہر طرف سبزہ ہو، ہم نے پاکستان بھر میں 10ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، لاہور کے شہریوں سے کہتا ہوں کہ اربن فاریسٹ کیلئے درخواست دے اور ہدف مقرر کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم زیتون کے درخت لگانےجارہےہیں جوخاموش انقلاب ثابت ہوگا، اس اقدام سےچند سالوں بعد پاکستان زیتون آئل امپورٹ کےبجائے ایکسپورٹ کرے گا۔

ماضی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکومتیں پانچ سال کا سوچتی رہی، انہیں کہتا ہوں کہ ملک کے مستقبل پانچ سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے، ہم نے جنگلات ختم کئے مگر کسی نے اثرات کے بارے میں نہیں سوچا،بغیرسوچے سیمنٹ کےجنگل بنانےسےلوگوں پر منفی اثرات آتےہیں۔

Comments

- Advertisement -