تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آپریشن ضرب عضب ہمارے مضبوط عزم کا تسلسل ہے، وزیر اعظم

لندن: ملک بھر میں اٹھارہواں یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امن پر یقین رکھتے ہیں۔ ایٹمی پروگرام مضبوط دفاع کی علامت ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن پاکستان دنیا کے نقشے پر مسلم ایٹمی قوت کے طور پر نمودار ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایٹمی پروگرام دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے وجود میں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بیرونی خطرات سے بچانے کی پوری تیاری قومی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: یومِ تکبیر آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عسکری قوت میں اضافہ خارجی خطرات کے سامنے ڈھال ہے۔ ایٹمی پروگرام سے طاقت کا توازن پیدا ہوا جو خطے کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری تھا۔ پاکستانی قوم مشکل حالات کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ آپریشن ضرب عضب ہمارے مضبوط عزم کا تسلسل ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو اب اقتصادی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ دفاع کے بعد ملک کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیک نیتی سے ملک کو معاشی طاقت بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبے شروع ہوچکے ہیں جو پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔

Comments

- Advertisement -