جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

یواے ای سے مزید قرضہ نہیں لینا چاہتے تھے لیکن مجبوری ہے ، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یواے ای سے مزید قرضہ نہیں لینا چاہتےتھے لیکن مجبوری ہے ، یواے ای کے صدر سے میری مزید قرض کی درخواست قبول کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے علاقوں میں اب تک سیلاب کا پانی کھڑا ہے، سیلاب کی وجہ سے اسکول تباہ ہوئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا لیکن پبلک سروس میں جن افسران نے بہترین کام کیا ان کو سراہا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سےلاکھوں لوگ مصیبت سے گزررہےہیں، ملک میں غربت نے ڈیرے جمائے ہوئےہیں، پاکستان اس وقت مشکلات سے گزررہا ہے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے بتایا کہ یواے ای سے مزید قرضہ نہیں لینا چاہتے تھے لیکن مجبوری ہے ، یواے ای کے صدر سے مزید قرض کی درخواست کی انہوں نے قبول کرلی، یواے ای بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 75 سال کی مجموعی صورتحال عوام کے سامنے رکھ رہا ہوں، کسی نے حکومت میں آکر بہت اچھا کام کیا کسی نے صرف وقت برباد کیا، آج بنگلہ دیش ترقی میں پاکستان سے بہت آگے ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ عملی میدان میں کام کرنے کی ضرورت ہے، آپ آگے بڑھے اورپاکستان کو عظیم بنائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں