اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان سے جوابی سوالات کر ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جوابی سوالات کر ڈالے اور پوچھا روزانہ دھمکیاں اور بے بنیاد الزامات کے سوا آپ نے کون ساقانونی راستہ اختیار کیا؟

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ
مجھے شک نہیں کہ آپکی سیاست جھوٹ، یو ٹرن ،اداروں پرحملوں سے ہوتی ہے، عدلیہ کواپنی مرضی کےمطابق جھکانا،ایسا برتاؤ کرنا جیسے آپ پراصول لاگونہیں ہوتے، ٹوئٹ میں آپ کے بارے میں جو کچھ کہا وہ پچھلےکچھ سالوں کےحقائق سےثابت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ سے میرے سوالات یہ ہیں کہ اقتدار سے ہٹانے کے بعد آپ فوجی ،انٹیلی جنس قیادت کوبدنام کر رہے ہیں ، کیاوزیر آباد حملے سے بہت پہلے فوج،انٹیلی جنس قیادت پر کیچڑ اچھالنے کاسہارا نہیں لیا؟ روزانہ دھمکیاں،بےبنیادالزامات کے سوا آپ نے کون ساقانونی راستہ اختیار کیا؟

- Advertisement -

شہباز شریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وفاق کی تعاون کی پیشکش کومسترد کیا اور قانونی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، آپ کو حملے کی حقیقت جاننے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے قابل مذمت واقعے کو مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، بتائیں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد مسلح افواج شہدا کیخلاف سوشل میڈیا مہم کس کےکہنے پر چلائی؟ عمران خان بتائیں سوشل میڈیا پر مہم چلانے والی برگیڈ کس پارٹی سے تعلق رکھتی تھی ؟ شہیدوں کا مذاق اڑانا ہماری سیاست اور ثقافت میں ناقابل تصور ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی طرف سےتخریبی کارروائیوں کے بعد کیا ہمیں دشمن کی ضرورت ہے؟ عمران خان بتائیں مذہب کو سیاسی مقاصد کیلئے کس نے استعمال کیا؟ کیا یہ آپ کے حامیوں کے ہاتھوں سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی خود غرضانہ کوشش ہے؟ کیا آپ کی پارٹی کے قائدین نے عقیدت و احترام کے اصولوں کو نظر انداز نہیں کیا۔

شہباز شریف نے مزید پوچھا کہ آپ نے سعودی عرب میں سرکاری وفد کو ہراساں اور دھمکانے کے واقعے پر جشن نہیں منایا؟ یہ واضح ہے بطور سابق وزیراعظم کرپشن الزامات کا سامنا ہے اور آپ قانون، سیاسی نظام لپیٹنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک آپ کے پاکستان کے جنگل بننے کے دعوے کا تعلق ہے، آپ کومشورہ ہے وہاں نہ جائیں کیونکہ حقائق اکثر تلخ اور تباہ کن ہوتے ہیں، آئیے اسے کسی اور دن کے لیے رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں