ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب اور یو اے ای سے ڈالر لانے میں آرمی چیف نے کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کی ڈیل منطقی انجام تک پہنچی، سعودی عرب اور یو اے ای سے ڈالر لانے میں آرمی چیف نے کلیدی کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سےپاکستان کی ڈیل منطقی انجام تک پہنچی ہے، جس پر کابینہ کےتمام ممبران،وزیرخزانہ اورانکی ٹیم کومبارک بادپیش کرتاہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتھک محنت کے بعد اللہ نےخاص کرم فرمایا اور آئی ایم ایف کیساتھ9ماہ کااسٹینڈبائےایگریمنٹ ہواہے، 9 ماہ میں 3ارب ڈالرپاکستان کوملیں گے، آئی ایم ایف سے پہلی قسط جولائی میں 1.1ملین ڈالر کی ملے گی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے سفارتی سطح پربھرپورکاوشیں کیں، بلاول بھٹو کا پیغام ملا یواین جنرل سیکریٹری نےکہا ہےپاکستان کومزیدمددچاہئےتوحاضرہیں۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور ٹیم کا شکریہ اداکرتاہوں، ڈیل ہونےسےکئی ماہ پہلےچین نےہماری 5بلین ڈالرتک مددکی ہے، 5ارب ڈالر کے رول اوور اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ حالیہ کمرشل قرضےہم نےوقت سےپہلےاداکردیے، پوری قوم کوبتاناچاہتاہوں کہ اس کوکبھی بھولنانہیں ہے، ماضی میں بھی چین نے پاکستان کی بےپناہ مددکی ہے، چین پاکستان کی مدد نہ کرتا تو معاملہ کچھ اور ہوتا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر لانے میں آرمی چیف نے کلیدی کردار ادا کیا، یو اے ای سے بھی کمٹمنٹ میں آرمی چیف کاکلیدی کردارہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برادر ملک سعودی عرب نے بھی دو ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی شکر گزارہوں، سعودیہ عرب پاکستان کاایسادوست ہے جس نےہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا، اچھےوقت کےسب ساتھی ہوتےہیں برےوقت میں جوساتھ دےوہی دوست ہوتاہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تجربےکی بنیادپرکہتاہوں 15سے20سال ملکرکام کرینگےتوترقی ہمارےقدم چومےگی، یہ ہمارے لئےلمحہ فکریہ ہے، ایک ہی راستہ ہے کہ دن رات ایک کردیں، قربانی
اور ایثار کا راستہ ہےعام آدمی نہیں اشرافیہ کوقربانی دیناپڑےگی، اس راستےکواپنالیں گےتوترقی اورخوشحالی قدم چومےگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کاشکریہ اداکرتاہوں کہ ہروقت میری معاونت کی، پیرس میں جوکابینہ کےدوست تھےانکابھی شکریہ اداکرتاہوں، دعاکریں کہ یہ آئی ایم ایف سےآخری ڈیل ہو اور اگلےالیکشن میں جوبھی منتخب ہو خدا کرے وہ اسی راستےپرچلے، آنے والی حکومت کوپتاچلےکہ ہم نےاگلاروڈمیپ دیاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں