ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان آذربائیجان سے ماہانہ ایک جہاز ایل این جی خریدے گا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان آذربائیجان سے ماہانہ ایک جہاز ایل این جی خریدے گا اور اگر ہم نے کارگو نہ خریدا تو اس پر کوئی پنالٹی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پیٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان برادرممالک ہیں ، دونوں برادرممالک کےتعلقات کے حوالےسے آج اہم دن ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ معاہدے کی مدت ایک سال ہے جو مزید بڑھایا جاسکتاہے ، پاکستان آذربائیجان سے ماہانہ ایک جہاز ایل این جی کا خریدےگا، معاہدے کے مطابق پاکستان کو آذربائیجان کمپنی ایک کارگو آفر کرےگی ، پاکستان فیصلہ کرے گا کہ اس آفر پر کارگو خریدنا ہے یا نہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ کارگو مارکیٹ قیمت کےمطابق ہوا تو خرید لیں گے اگر ہم نے کارگو نہ خریدا تو اس پر کوئی پنالٹی نہیں ہوگی نہ کوئی ہرجانہ ہوگا، دوبرادرممالک کےدرمیان یہ بہت بڑی پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں میرے بھائی آذربائیجان کے صدر کا کلیدی کردار ہے ، ہماری ٹیم نےبھی اس میں بےپناہ محنت کی ہے، وزارت خزانہ سےاسحاق ڈار،مصدق ملک کابھی اہم کردارہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ای سی سی نےاس کی منظوری دی اورآج ہمارامعاہدہ ہوگیا، میں آذربائیجان کےصدرکامشکورہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں