بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے شرح سود میں 2 فیصد کمی خوش آئند قرار دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی خوش آئند قرار دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں 2 فیصد کمی اچھی خاصی ہے، اس سے معیشت، زراعت، صنعت اور کاروبار کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے اگر شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں آجائے تو معیشت کو چار چاند لگ جائیں گے، دعا ہے کہ شرح سود بھی مہنگائی کی طرح سنگل ڈیجیٹ میں آجائے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف حکام سے گفتگو اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد شرح نمو گروتھ کے لیے اقدامات کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق حکومت کوشش کررہی ہے، مذاکرات میں برادر ملک نے بھرپور ساتھ دیا ہے، ہمیں قرضوں سے جان چھڑانا ہوگی اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا ایسے آگے نہیں چل سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر اور ایف بی آر میں بھی بے پناہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

 واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود دو فیصد کم کردی جس کے بعد شرح فیصد 17.5 کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 13 ستمبر 2024 سے 200 بی پی ایس کو 19.5 سے کم کرکے 17.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں