11.2 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

پی پی کے ساتھ وفاق میں حکومت بنانے پر غور جاری ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاق میں حکومت بنانے پر غور جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر غور جاری ہے، اس سلسلے میں پی پی اور ن لیگ میں گفتگو ہوئی ہے۔ 3 سال کیلیے ایک دو سال کیلیے دوسرا وزیراعظم بنانے کے پرپوزل پر بھی ڈسکس ہوئی ہے جب کہ پنجاب میں ہمیں اکثریت مل گئی اور وہاں ن لیگ اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پراسس شروع ہو چکا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں تمام چیزیں چلیں گی اور انہوں نے ہی ایک بار پھر اتحادی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ میاں شہباز شریف کو اتحادیوں سے مل کر حکومت کرنے کا تجربہ ہے۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا کہ سیاسی قائدین ماضی کے بیانات سے انحراف کر رہے ہیں۔ اقتدار کے لیے جو فیصلے کیے جا رہے ہیں اس سے عوام مایوس ہوگی۔ پارٹیوں کے ایسے رویے سامنے آ رہے ہیں جن سے عوام ناراض ہوں گے، سیاسی برادری ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کرعوام کیلیے قربانی دے۔ سیاسی استحکام کیلیے چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے اس کیلیے بھی سوچنا چاہیے کیونکہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام خواب ہی رہے گا اور معاشی حالات اسی ابتری کا شکار رہیں گے۔ سیاستدان دست وگریباں ہوتے رہے تو عوام مزید غربت کی لکیر سے نیچے چلیں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سے ماضی میں بھی شراکت داری رہی ہے، مولانا فضل الرحمان سے دوریاں پیدا نہیں ہوئیں، ہمارا آج بھی ان سے بڑا اچھا تعلق ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے تعاون کا سلسلہ شروع کیا ہے لیکن جو دھاندلی کے بینفشری ہیں ان سے اتحاد یا ساتھ مل کر احتجاج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان مشکوک بن گیا جو کسی منصوبے کے تحت دیا، ان کا ایک بیک گراؤنڈ بھی سامنے آ چکا ہے، اگر ان کا ضمیر اتنا ہی بے چین تھا تو نو دن پہلے بات کرتے بہرحال الیکشن کمیشن اس معاملے کو دیکھ رہا ہے اور کمیٹی بھی بنا دی ہے، اس لیے اس پر مزید کمنٹ کرنا غیر مناسب ہوگا۔

سابق وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے بڑے چور اسمبلی اور سینیٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جو لوگ اس کرپشن سے مستفید ہو رہے ہیں انہیں پکڑا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں