ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ن لیگ پی ٹی آئی کو "لیول پلیئنگ فیلڈ” دینے کی مخالف

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کے لیے اپنے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا تقاضہ کرنے والی مسلم لیگ ن الیکشن قریب آتے ہی پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کا مطالبہ کرنے لگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات قومی اعتماد کیلیے انتہائی ضروری ہیں اور پاکستان کا مستقبل انتخابات کے بغیر ممکن نہیں۔ لیول پلیئنگ فیلڈ ہر کسی کے لیے ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی نیازی گروپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملنی چاہیے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ سیاسی کارکن سے لے کر ہر کسی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے لیکن کیا فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے سیاسی لوگ ہو سکتے ہیں۔ 9،10 مئی میں ملوث دہشت گردوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملنی چاہیے

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بہت سی چیزیں پوشیدہ تھیں جو اب سامنے آ رہی ہیں، پی ٹی آئی نیازی گروپ سے متعلق اسرائیل کی باتیں بھی آ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک وشبہ نہیں کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ ن لیگ کسی کے ساتھ انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہی۔ نوازشریف جب وطن واپس آئیں گے تو وہی مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں