جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر ن لیگ کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ عطا تارڑ نے سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر کہا کہ عدالتی فیصلے سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بڑھیں گے ، ملکی دفاع کو داؤ پر لگانے والوں کا مقدمہ ملٹری ٹرائل ہونا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ عطا تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کو سازش کے تحت قومی سلامتی کے ادارے پر حملے کروائے، شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرنے والے قومی مجرم ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع داؤ پر لگانے والے تمام کرداروں کا ملٹری کورٹس میں ہی ٹرائل ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک دشمن سازشی عناصر کے حوصلے بڑھیں گے۔

- Advertisement -

ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ نے کہا کہ غیر ملکی ایجنٹ دشمنوں کی حمایت سے ملک کے اندر انتشار پھیلاتے ہیں، کیا غیرملکی ایجنٹس کا بھی فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہ کیا جائے؟

انھوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ 9 مئی کے ملزمان کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل کی قرارداد منظور کرچکی، پارلیمانی قرارداد کی موجودگی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی گنجائش نہیں بنتی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے، اپیل کے حق سے ملزمان کے قانونی حقوق کو تحفظ ملتا ہے، قانونی سسٹم میں بہت سی خامیاں ہیں جس سے ملزمان بچ جاتے ہیں، پوری دنیا میں اسپیشل کورٹس بنائے جانے کی مثالیں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں