16.6 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

ن لیگ کا اگلے ہفتے سے الیکشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن نے اگلے ہفتے سے الیکشن مہم شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا ،مہم کےلئے ن لیگ مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قائد نواز شریف کی واپسی کے بعد ن لیگ نے الیکشن مہم شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا، الیکشن مہم اگلے ہفتے سے شروع کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس لاہور میں ہو گا ، جس میں الیکشن مہم کےلئے ن لیگ مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جبکہ امیدواروں کے انتخاب کیلئےبھی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے وطن واپسی پر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ 23 سال میں 15 سال ملک سے باہر یا جیل میں یا مقدمے بھگتتا رہا ہوں، یہ 23 سال پاکستان کو دیے ہوتے تو ملک جنت بن چکا ہوتا، پوچھتا ہوں ہمارے ملک میں جو ایک دور گزرا ہے اس کا کوئی ایک کارنامہ یا منصوبہ بتا دیں، ملک کی تعمیر و ترقی کا کون ساکام ہے جو ہم نے نہیں کیا؟

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمر کے اس حصے میں ملک کی تبدیلی چاہتا ہوں، عوام آئندہ کسی کو اجازت نہ دیں کہ آپ کے ملک کے ساتھ کوئی کھلواڑ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملا بڑے خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کی، جیلوں میں مجھے ڈالا گیا، ملک بدر کیا گیا اور جعلی کیسز بنائے گئے لیکن اس باوجود مسلم لیگ ن کا جھنڈا ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں