جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ن لیگ قیادت کا وسط جنوری سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ن لیگ کی قیادت نے وسط جنوری سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن سے متعلق پارٹی قائدین کے جلسوں کے شیڈول کی تیاری جاری ہے، نواز شریف، شہباز شریف سمیت مرکزی قائدین انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم، منشور کے اعلان کے بعد عوامی اجتماعات کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے انتخابی مہم کا آغاز پنجاب سے کیا تو پہلا جلسہ قصور میں کیے جانے کا امکان ہے۔

اگر نواز شریف نے انتخابی مہم کا آغاز کے پی سے کیا تو مانسہرہ میں پہلا جلسہ ہوگا، نواز شریف مختلف ادوار کے کامیاب منصوبوں کو بنیادی موضوع بنائیں گے۔

ن لیگ کے قائد آئندہ کی معاشی و سیاسی حکمت عملی پر بھی خطاب کریں گے، شہباز شریف بھی لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں