تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

کراچی : شاہین فورس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کا برادر نسبتی اور ڈرائیور گرفتار

کراچی : پولیس نے شاہین فورس کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار کے برادر نسبتی اور ڈرائیور کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

تفتیشی پولیس نے 2 ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں خرم نثارکی اہلیہ کا بھائی عامراور خرم نثار کے ڈرائیور اورنگزیب شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار قتل کیس میں ملزمان سے باقاعدہ تفتیش کی جائے گی۔

پولیس نے بتایا کہ زیرحرست ایک ملزم نے فرار ملزم خرم کی گاڑی تبدیل کرائی، خرم نثارکو فرار ہونے کے لیے کار فراہم کی جبکہ دوسرے زیرحراست شخص سے ملزم خرم نثار نے فون پر رابطہ کیا تھا۔

خیال رہے پولیس نے شاہین فورس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Comments