11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے کر لوگوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کیلئے درد سر بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا : سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے کر لوگوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کیلئے درد سر بن گیا، ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ قاتل کے قریب ہیں جلدگرفتارکرلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والاقاتل پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا، سرگودھا کے نواحی علاقہ کوٹ مومن کے رہائشی پانچ افراد کے سفاک قاتل احمد شیر کو پولیس تاحال گرفتار نہ کر سکی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوٹ مومن کاپوراعلاقہ پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے اورعلاقہ بھرمیں پولیس کاسرچ آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم احمدشیر نے تین مختلف مقامات پر دو خواتین سمیت پانچ رشتہ داروں کوقتل کیا، قاتل نے رشتہ داروں کو سوشل میڈیا پر قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں اور پولیس کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے کھلے عام اس پر عمل کر کے بھی دکھایا۔

ڈی پی او سرگودھا فیصل کامران نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں، قاتل کے قریب ہیں جلدگرفتارکرلیں گے۔

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ملزم اسی علاقہ میں چھپا ہے اور آئس کانشہ کرتاہے اس نے فیملی کے لوگوں کوالگ الگ وجوہات کی بناپرقتل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں