اشتہار

معروف ہندو ڈاکٹر دھرم دیو قتل کیس میں پولیس افسر کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : ہندو ڈاکٹر دھرم دیو کیس میں پولیس افسر نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر دھرم ديو کے قتل میں باورچی اور ڈرائیور دونوں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں گزشتہ شب قتل کیے گئے معروف ڈاکٹر دھرم دیو کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا۔

پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر دھرم ديو کے قتل میں باورچی اورڈرائیوردونوں ملوث ہیں، باورچی دلیپ کو گزشتہ شب ہی بیان بدلنے پر شک کی بنیادپرحراست میں لیاگیا ہے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے، جلد میڈیا کو آگہی دیں گے۔

یاد رہے حیدرآباد پولیس کو سیٹزن کالونی کے مکان سے فائرنگ سے مرنے والے ایک شخص کی لاش ملی تھی۔.

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹردھرم دیو کو ان کے ڈرائیور نے قتل کیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ڈاکٹردھرم دیو کی اپنے ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوئی تھی، گھر پہنچتے ہی ڈرائیور نے ڈاکٹردھرم دیو کو قتل کردیا اور ملزم ڈرائیور مقتول ڈاکٹر دھرم دیو کی گاڑی بھی لے کر فرار ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں