اشتہار

کیا بلاول سیاسی ڈائیلاگ کے لیے مولانا کو قائل کر پائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان: پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری آج ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے تھے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان کافی دیر تک ملاقات جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے مذاکرات پر قائل کرنے کے لیے ڈی آئی خان پہنچ گئے تھے، قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کیا بلاول سیاسی ڈائیلاگ کے لیے مولانا کو قائل کر پائے؟ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ گفتگو میں مولانا کی جانب سے عمران خان کے ساتھ مذاکرات سے قطعی انکار نہیں دہرایا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع نے اس کے برعکس کہا ہے کہ ملاقات میں سیاسی ڈائیلاگ کے لیے آپس میں مزید مشاورت پر اتفاق رائے ہوا ہے، یہ فیصلہ کیا گیا کہ عید کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا کر ڈائیلاگ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے، اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے جو فیصلہ ہوگا متفقہ ہوگا۔

دریں اثنا، بلاول بھٹوزرداری نے مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکمران اتحاد کی جانب سے تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو نے رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں