ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

آصف زرداری بھی وزارت عظمی کی دوڑ میں شامل ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ امید ہے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بڑی جماعت بنے گی، ہماری طرف سے وزیراعظم کے امیدوار بلاول اور میں ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کم ظرف کو ملک دیاگیاجس نے بیڑا غرق کردیا، جولاڈلہ جیل میں ہےاسے تیس سال میں بنایا گیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نےپارلیمنٹ کواختیاراورطاقت دی، کوئی مارشل لاآئےاورصدربن جائےاس کےپاس بھی اختیارنہیں ہوگا کیونکہ پاورصرف پارلیمنٹ کےپاس ہوگی اور ہر چیز پارلیمنٹ کرے گی۔

- Advertisement -

سابق صدر نے کہا کہ امید ہے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بنے گی، ہماری طرف سے وزیراعظم کے امیدوار بلاول اور میں ہوسکتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی کوبھی پارلیمانی جمہوریت چلانے کا شوق نہیں تھا، میں نے کہا تھا ہمارے ساتھ بیٹھ کر چارٹر آف اکانومی پر دستخط کرلو، ایسے میں سربراہ پی ٹی آئی کونہیں ہٹاتےتووہ ملک کو فروخت کرچکےہوتے، ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہوتا اور ہم پر کچھ فورسز بیٹھی ہوتی۔

آصف زرداری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزکوپیارکیساتھ چلاناہے، ہم اورملک خطرےمیں ہے، میں نےلیبیا،عراق اورشام کی جنگ میں ووٹ نہیں دیاتھا۔

انھوں نے بتایا کہ سربراہ پی ٹی آئی کولانے میں سازش ہوئی تھی،دوستوں اورمائنڈسیٹ نےکی، وہ مائنڈسیٹ سمجھتا تھا اس کو2035تک لےکرجائیں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بنے گی، ہماری طرف سے وزیراعظم کے امیدوار بلاول اور میں ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ معاشی تباہی آتی ہےتواس کاسامناکرناہوگا، دبئی جاکرچھپنےسےکچھ نہیں ہوگا، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام میراخواب تھا، میرے پروجیکٹ میرا خواب ہوتے ہیں، تاجکستان اور گلگت بلتستان سےبلوچستان پانی لاناچاہتاہوں، یہ پروجیکٹ2 سال کا ہے۔

نواز شریف سے متعلق سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کیا نوازشریف نےکبھی کہاہےچوتھی مرتبہ وزیراعظم بنوں گا؟ شہبازشریف کومیں نےوزیراعظم بنایا تھا اس کے پاس نمبرز نہیں تھے، ایم کیوایم کو میں نے ہی گورنر شپ دی تھی اسی لیے ووٹ دیئے۔

انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے ایک دوست کے ذریعے پیغام بھیجا تھا، پیغام بھیجا گیا آدھی مدت آپ لیں، آدھی ہمیں کرنے دیں لیکن میں نے کہا اب دیر ہوچکی ہے ، کمٹمنٹ کرلی ہے۔

بیرسٹرگوہرکے حوالے سے سوال پر سابق صدر نے کہا کہ بیرسٹرگوہر اورکوئی سیاستدان پیپلزپارٹی کی نرسری سےنکلےہیں، ہماری پارٹی سےنکل کر لوگوں نے اپنی پارٹیاں بنالی ہیں، پارٹیاں بنتی رہتی اور بنائی بھی جاتی رہتی ہیں، لطیف کھوسہ ہماری پارٹی میں نہیں،اعتزازاحسن کااحترام کرتےہیں اور اعتزازاحسن کی سوچ ہمارے ہاں نہیں چل رہی، اعتزازاحسن زمان پارک میں رہتےہیں اس وجہ سےسربراہ پی ٹی آئی سےتعلقات ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں