ممبئی: بھارتی ماڈل مشرا نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اُن کے بھائیوں پر زیادتی کا الزام عائدکرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران تینوں بھائیوں نے مجھے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ سے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والی مہم اب نہ صرف بھارت پہنچ چکی بلکہ #Metoo آجکل بہت زوروں پر بھی ہے۔ نانا پاٹیکر ، سہیل خان، الوکھ ناد اور جتن داس کے بعد اب بالی ووڈ کی سب سے بڑی شخصیت اور اُن کے بھائیوں پر ماڈل نے جنسی ہراساں کرنے کا نہیں بلکہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متنازع ماڈل پوجا مشرا نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور اُن کے بھائیوں ارباز خان، سہیل خان نے مجھے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: والد پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام، نندتا داس نے خاموشی توڑ دی
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں جس وقت فلم کی شوٹنگ جاری تھی اُس دوران تینوں بھائی میرے کمرے میں داخل ہوئے اور مجھے بے ہوشی کرنے کے لیے شراب پلا کر تینوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پوجا مشرا نے سینئر اداکار شترگن سنہا پر بھی ہراساں اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سوناکشی کے والد نے اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کے لیے مجھ پر کالا جادو کروایا اور مجھے اپنے قابو میں کیا۔
بھارتی ماڈل نے الزام عائد کیا کہ سوناکشی کی والدہ پونم سنہا اور ارباز خان کی سابق اہلیہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے بھی مجھے ہراساں کیا کیونکہ ان سب لوگوں کو مجھ سے خوف تھا کہ میں زیادہ شہرت حاصل نہ کرلوں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام
مشرا نے دعویٰ کیا کہ شترگن نے میرا موبائل ، لیپ ٹاپ کو ہیک کر کے اُس میں موجود آئیڈیاز کو چُرا کر اپنی بیٹی سے کروایا جس کی وجہ سے سوناکشی کا شوبز کیریئر اچھا ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماڈل نے دعویٰ کیا کہ ارباز خان نے سنہ 2011 میں ایک فلم میں کام کے بدلے تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کیا جس میں نے مسترد کردیا مگر بعد میں ارباز خان نے مجھے اپنے چنگل میں پھنسا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔