تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پوپ فرانسس کا سروگیسی پر پابندی کا مطالبہ

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں ’سروگیسی‘ کو غیر قانونی قرار دینے پر بھرپور زور دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹیکن میں سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے سروگیسی کو خواتین اور بچوں کے وقار کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس پر دنیا بھر میں پابندی عائد کرنے پر زور دیا ہے۔

پوپ فرانسس نے سروگیسی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش افسوس ناک ہے، اس پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ ماں کی مالی حالات کے استحصال پر مبنی یہ عمل عورت اور بچوں کے وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عالمی سطح پر اس عمل کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے کوشش کی جائے گی۔

پوپ فرانسس کے مؤقف سے ہم جنس پرست گروپس میں تناؤ پیدا ہونے کا امکان ہے کیونکہ عام طور پر وہی سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

اسرائیل نے چرچ میں پناہ گزین فلسطینی مسیحی خواتین کو قتل کیا، پوپ فرانسس

یاد رہے کہ ابھی تک عالمی سطح پر سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کے بارے میں واضح اعداد و شمار منظر عام پر نہیں آئے ہیں، تاہم اٹلی سمیت متعدد ممالک اور کچھ امریکی ریاستوں میں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کو پہلے ہی غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -