اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سال 2018 کے چند مقبول ترین ٹویٹس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب صارفین اپنے مسائل اجاگر کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آواز اٹھاتے ہیں۔

آج ہم بات کررہے ہیں رواں سال مشہور ہونے والی شخصیات کے چند منفرد اور یادگار ٹویٹ کی۔

وزیراعظم عمران خان

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے 19 نومبر کو امریکی صدر کو دھمکی آمیز بیان کے بعد ٹویٹ کیا اور پاکستان کی قربانیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے ایک نعت شیئر کی جسے صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا۔

اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے 10 نومبر کو ایک تصویر شیئر کی جس میں بے گھر شخص اپنے دو کمسن بچوں کے ساتھ سڑک کنارے چادر اڑھے سورہا تھا، انہوں نے لکھا کہ ’آج میں نے بے گھر افراد کیلئے تعمیر کی جانی والی 5 پناہ گاہوں میں سے پہلی کا سنگ بنیاد لاہور میں رکھا۔ اسی طرح راولپنڈی اور پھر دیگر شہروں کی باری آئے گی، ہم اپنے نادار شہریوں کیلئے سماجی بہبود کا جال بچھانے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ چھت کیساتھ انہیں صحت و تعلیم کی سہولیات بھی مل سکیں‘۔

وزیراعظم نے ایک روز قبل اپنی تقریر میں مرغی اور انڈے کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا طریقہ بتایا جس پر ناقدین نے مذاق بھی بنایا البتہ دنیا کی امیر ترین اور نامور شخصیت بل گیٹس نے اس فارمولے کو کامیاب قرار دیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کا ایک انٹرویو شیئر کیا جو بہت زیادہ مشہور ہوا۔

میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب کے حوالے سے فوجی جوانوں کی ایک ویڈیو شیئر کی جسے بہت زیادہ سراہا گیا۔

کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب کی میجر جنرل آصف غفور نے ویڈیو شیئر کی جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے دیامر اور بھاشا ڈیم فنڈ کے لیے ایک ارب روپے سے زائد رقم کے عطیات دیے گئے، آرمی چیف آف اسٹاف نے چیک چیف جسٹس آف پاکستان کے حوالے کیا. اس تصویر اور اعلان کو قوم نے بہت سراہا۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیقی کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جو میجر جنرل آصف غفور نے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین کو خبردار کرنے کے لیے ایک ویڈیو جاری کی جس میں یہ بتایا گیا کہ ایک گروہ پاک فوج کا نام لے کر بذریعہ کال آپ کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات جمع کررہا ہے، یہ ایک گروہ ہے جس سے خبردار رہیں۔

فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو گزشتہ ماہ بلیو ٹک کا اعزاز ملا۔

فواد چوہدری کا 15 نومبر کو ٹویٹ کردہ کارٹون بہت زیادہ وائرل ہوا۔ انہوں نے سینیٹ میں داخلے کی پابندی عائد ہونے کے اگلے روز یہ تصویر شیئر کی۔

اعظم سواتی کے مستعفیٰ ہونے کے حوالے سے بھی فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا جسے ہزاروں ری ٹویٹ اور لائیکس ملے۔

وزیر اعظم عمران خان نے 18 نومبر کو خلیجی ممالک کا کامیاب دورہ کیا، ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ دبئی کے حکمران کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے اردو زبان میں ٹویٹ گیا گیا ہو۔

اس ٹویٹ میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عمران خان کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

اسلام آباد میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی ملنے پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی۔

پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر نے برٹس ایئر ویز کی دوبارہ پروازوں کا آغاز ہونے پر اردو میں ٹویٹ کیا اور مبارک باد پیش کی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔

نوٹ: ٹویٹس کا انتخاب عوامی مقبولیت کی بنیاد پر کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں