تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کروناوائرس کے حوالے سے مثبت خبر، ماہرین کا بڑا اعتراف

واشنگٹن/لندن: امریکی اور برطانوی ماہرین کی تحقیقی رپورٹس سے پتاچلا کہ کروناوائرس ماضی کے مقابلے میں کم ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے جس کے باعث اموات کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوا کہ وبائی مرض سے اموات کی شرح کم ہوچکی ہے، ایک تحقیق امریکا جبکہ دوسری برطانیہ میں ہوئی، یہ دونوں رپورٹس جلد طبی جریدے ‘جرنل آف ہاسپٹل میڈیسین اینڈ کریٹیکل کیئر میڈیسین’ میں شائع ہوں گی۔

دونوں تحقیقی رپوٹس کے مطابق اموات میں کمی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کرونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے، اس مرض کی روک تھام کے لیے حکمت عملیاں اور علاج کا طریقہ کار بہتر سے وائرس کم ہلاکت خیز ہوچکا ہے یہی وجہ ہے کہ اموات بھی کم ہورہی ہیں۔ یہ کروناوائرس کے خلاف ایک خوش آئند امر ہے۔

ایک تحقیق میں شامل نیویارک ہونیورسٹی کی ماہر لیورا ہوروٹز کا کہنا ہے کہ اموات کم تو ہوئی ہیں لیکن شرح اموات ابھی بھی متعدد وبائی امراض بشمول فلو سے کافی زیادہ ہے، کرونا طویل المعیاد بنیادوں پر بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں لیورا ہوروٹز اور ان کے ساتھیوں نے مارچ سے اگست تک نیویارک یونیورسٹی لانگون ہیلتھ میں زیرعلاج کرنے والے 5 ہزار افراد کی شرح اموات کا تجزیہ کیا، جس میں دریافت ہوا کہ اموات کی شرح میں 18 فیصد تک کمی آئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا کے آغاز میں اموات کے خطرات 25 فیصد تھے جو اب کم ہوکر 7 فیصد رہ گئے، اموات کی شرح ہر عمر کے گروپ میں کم ہوئی ہے۔

کرونا مریض کتنے دن تک دوسروں کے لیے خطرناک رہتا ہے؟ ہوشربا انکشاف

جبکہ دوسری تحقیق برطانیہ میں ہوئی جس میں مارچ سے جون تک اسپتال میں زیرعلاج رہنے والے 21 ہزار افراد میں اموات کی شرح کا تجزیہ کیا گیا، یہاں بھی اموات کی شرح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی گئی۔

تحقیق کے مطابق برطانیہ میں اموات کی شرح میں تقریباً 20 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -