پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

ڈالر اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

ستمبر سے ہونے والے حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد ایف آئی اے نے اب تک 900 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، ایپکس کمیٹی اجلاس میں اسمگلرز،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن کا حکم جاری کیا اور 6 ستمبر سے ڈالر اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ ایکشن کا آغاز کیا۔

مشترکہ ایکشن میں ملک سے بےشمار اسمگلرز کی گرفتاری اور ڈالرز کی برآمدگی عمل میں لائی گئی ، انادولو ایجنسی نے بتایا کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکا تھا حکومتی کاوشوں سے 335سے 280 پر آچکا ہے اور اگست کے اعدادوشمار کے مطابق قومی ذخائر 7.6 بلین تک گر چکے تھے۔

بزنس ریکارڈر نے بتایا کہ ستمبر سے ہونے والے ایکشن کے بعد ایف آئی اے نے نو سو ملین ڈالراسٹیٹ بینک میں جمع کروائے اور ایکشن کے تیسرے روز ہی پاکستانی روپے کی قدرسات فیصد بڑھ گئی۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ستمبر 2023 کو ایک ہی دن میں پاکستانی روپے کی قدر میں گیارہ روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

وی او اے کے مطابق ایک ماہ میں ڈالرکی قدرمیں سترہ فیصد کمی ہوئی جبکہ فرنٹیئرپوسٹ نے لکھا کہ یورو کی قیمت تین سو تیس روپے سے کم ہو کر دوسوچھیانوے روپے، برطانوی پاؤنڈ تین سو پچاسی روپے سے کم ہو کر تین سو پینتالیس روپے، درہم تراسی روپے سے چہتر روپے اور سعودی ریال اکیاسی روپے سے پچھتر روپے کا ہوگیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں