اشتہار

طاقت کا مرکزمغرب سے ایشیامنتقل ہورہا ہے: رضاربانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں جمہوریت کے سیف گارڈز ہیں اور جمہوری روایات کی حفاظت سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں ایشیائی سیاسی جماعتوں کی انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس آئی کیپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ایشیائی ممالک کی سیاسی حکومتوں میں عدم استحکام لایا جائے، ایسی کوششیں ذوالفقارعلی بھٹوکے دورمیں بھی کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کیلئے ایشیائی ممالک متحد ہوجائیں تاکہ ایشیاء کو مضبوط براعظم بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب ایشیاء کے قدرتی اورمعاشی وسائل کا استحصال کررہاہے۔

- Advertisement -

ایشائی ممالک کو متحد ہوکرمغرب کے تسلط سے آزاد ہونا چائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ مرکزِثقل مغرب سے واپس ایشیاء کی طرف منتقل ہورہا ہے اوراس منتقلی روکنے کے حوالے سے مغرب میں پریشانی پائی جاتی ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ پیرس حملوں پرمغرب نے خوب شور مچایا لیکن فلسطین کے معاملے پرمغرب کی جانبداری بے نقاب ہو چکی ہے۔ فلسطینی عورتوں اور بچوں پر ہونے والے مظالم پرمغرب نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی کیپ ممالک فلسطینیوں کے حقوق کی جنگ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، یہودی تسلط کے خلاف جدوجہد کرنے والے فلسطینی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان انسانی اسمگلنگ سے متاثر ہیں۔ پاکستان میں قانون سازی کے ذریعے بچوں کی اسمگلنگ کو جرم قراردیا گیا ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں