اشتہار

بجلی کا شارٹ فال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، شہر، دیہاتوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لیسکو میں بجلی کا شارٹ فال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، شہر اور دیہاتوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔

تفصلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سردیوں میں بھی بجلی کی طلب کو پورا کرنے سے قاصر ہے۔ شہرمیں 6 گھنٹے اور دیہات میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

لیسکوحکام کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث روزانہ کی طلب 2600 میگاواٹ ہے۔ ہمیں کوٹے میں سے صرف 1600 میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے،

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ ایک ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ہے۔ ایک سے ڈیڑھ ماہ یہی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیڈل مکمل طور پر بند ہے۔ بیشتر گیس اور تھرمل پاور پلانٹس بھی بند ہیں۔ ملک بھرمیں بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے۔

اس سلسے میں ذرائع نے بتایا کہ تھرمل پاور پلانٹس وافر تعداد میں موجود ہیں لیکن تیل موجود نہیں۔ پاور ہاؤسز کو گیس فراہمی کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں